: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،5مئی(ایجنسی) پاناما پیپرس معاملے میں اب بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کا بھی نام آ گیا ہے. رپورٹ کے مطابق سال 2013 میں برطانوی ورجن آئی لینڈ کی ایک کمپنی Marylebone Entertainment Limited کے سارے اسٹاک اجے دیوگن نے خرید لئے تھے.
تاہم جب اجے دیوگن سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ایسا انہوں نے بیرون ملک میں ہندی فلموں کے حقوق خریدنے کے لئے کیا تھا. اجے دیوگن نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو بھی یہ معلوم ہے. انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان کی طرف سے مکمل معلومات ٹیکس ریٹرن میں مہیا کرائی گئی ہے.